پاکستان کی Iron And Steel Industry کے ٹیرف میں بڑی تبدیلی کی تجویز، مقامی پیداوار اور برآمدات کے لئے بڑا قدم
Commerce Ministry proposes balanced tariff changes to support domestic steel industry and exports
پاکستان کی Iron And Steel Industry اس وقت معاشی دباؤ، بلند Energy Costs اور Tariff Distortions کی وجہ سے کمزور ہو چکی ہے. جس کی وجہ سے مقامی پیداوار کم اور درآمدات بڑھ گئی ہیں۔
Ministry Of Commerce (MoC) نے Economic Coordination Committee (ECC) کو Tariff Structure میں اہم تبدیلیوں کی سفارش کی ہے. تاکہ مقامی صنعت کی پیداواری صلاحیت بڑھائی جا سکے. اور Downstream Industries کو تقویت دی جا سکے۔ اس آرٹیکل میں ان اہم تبدیلیوں اور ان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
خلاصہ
-
Iron And Steel Industry کی پیداواری صلاحیت پوری طرح استعمال نہیں ہو رہی۔
-
High Energy Costs اور Tariff Distortions نے قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس سے Construction اور Infrastructure Projects متاثر ہو رہے ہیں۔
-
ECC نے Regulatory Duties (RD) میں توسیع کی منظوری دی، جبکہ مزید رپورٹ مارچ 2025 تک طلب کی گئی۔
-
Iron And Steel Industry میں 60 فیصد مصنوعات Construction, 25 فیصد دیگر شعبہ جات، 10 فیصد Automotive And Transportation اور 5 فیصد Appliances میں استعمال ہوتی ہیں۔
-
Pakistan Steel Production عالمی پیداوار کا 0.28 فیصد اور استعمال 0.4 فیصد ہے جبکہ فی کس استعمال دنیا سے 6.5 گنا کم ہے۔
-
Steel Prices میں اضافے کی بڑی وجوہات میں High Tariff Protection, Energy Costs اور Economic Slowdown شامل ہیں۔
-
Flat Steel Products کی برآمدات میں امید افزا رجحان سامنے آیا ہے. USA اور Canada کو $363 ملین کی برآمدات کی گئیں۔
-
Raw Material Tariffs میں کمی کی تجویز. تاکہ Cost Of Production کم ہو اور سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔
-
HRC پر ڈیوٹی صفر کرنے کی تجویز تاکہ Downstream Industries کی لاگت کم ہو۔
-
Electricity Tariffs کو 7 سینٹ فی یونٹ پر مقرر کرنے اور Borrowing Rates کو سنگل ڈیجٹس میں لانے کی تجویز دی گئی ہے. تاکہ Competitiveness میں اضافہ ہو۔
-
10-Year Sectoral Policy بنانے کی ضرورت تاکہ Local Iron Ore Extraction، Processing اور High-Value Steel Exports ممکن ہو سکیں۔
پیداواری صلاحیت کا کم استعمال اور بلند قیمتیں.
پاکستان کی Iron And Steel Industry میں Long And Flat Steel Products کی پیداوار کی صلاحیت ہونے کے باوجود استعمال میں کمی رہی۔ High Tariff Protection اور High Energy Costs کی وجہ سے مقامی قیمتیں بڑھ گئیں. جس سے Construction, Manufacturing اور Infrastructure پر منفی اثر پڑا۔
نئی تجاویز اور اقدامات.
Ministry Of Commerce کی تجویز میں Raw Material Tariffs کو صفر کرنا. Finished Steel Products پر ڈیوٹی کم کرنا، HRC پر صفر فیصد ڈیوٹی لگانا، Electricity Tariffs کو کم کرنا اور Borrowing Rates میں کمی شامل ہے. تاکہ Iron And Steel Industry کو مستحکم اور عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنایا جا سکے۔
١٠ سالہ Sectoral Policy سے Iron And Steel Industry میں Local Iron Ore Processing اور High-Value Steel Products کی برآمدات کو فروغ دے کر Economic Development اور Job Creation ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی Steel Industry کو ایک مضبوط اور خود کفیل شعبے میں بدل سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔


