پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کے رجحان پر بند۔ انڈیکس میں 1665 پوائنٹس کی کمی۔

کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ کاروبار کے آغاز میں مثبت زون میں ٹریڈ کرتی اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے وقفے سے پہلے اس وقت کریش کر گئی تھی جب حکومت پاکستان نے صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس اعلان کے بعد 10 منٹ کے اندر شیئر بازار کا ہر حصص اپنی کاروباری دن کی کم ترین سطح یعنی لوئر لاک کر گیا تھا۔ تاہم وقفے کے بعد مارکیٹ نے ریکور کرنے کی کوشش کی لیکن شیئرز کی افراتفری میں اتنی فروخت ہو چکی تھی کہ دوبارہ مارکیٹ سنبھل نہ سکی اور آج کےدن کا اختتام 1665 پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔ یوں کے ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 41051 کی سطح پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button