امریکی مارکیٹس: سرمایہ کاروں کا ویلیو سٹاکس میں خریداری کا رجحان
سرمایہ کار، فیڈرل ریزرو اور دیگر معاشی ادارے موجودہ معاشی حالات میں افراط زر کی سطح کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں اور اسی کی صورتحال کے مطابق ایڈوائزری جاری کر رہے ہیں ۔ افراط زر اور کساد بازاری کی موجودہ صورتحال میں سرمایہ کار بہت محتاط انداز میں اپنی ٹریڈ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جبکہ صارفین اور سرمایہ کار مسلسل اپنی قوت خرید کھو رہے ہیں ریگولر اور فیوچر مارکیٹس میں ویلیو اسٹاکس کی خریداری کا رجحان مسلسل بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسکی ایک واضح مثال جمعہ کے روز ڈاو جونز انڈسٹریل مارکیٹ اور ایس اینڈ پی کے علاوہ نیسڈق میں بھی ویلیو اسٹاکس کے بھاری والیوم سے لگایا جا سکتا ہے۔ افراط زر کی وجہ سے دیگر گروتھ اسٹاکس میں خریداری میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی، ٹیک اور ویلیو اسٹاکس مارکیٹس کو لیڈ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جیسا کہ 75 فیصد مارکیٹ بزنس انہیں اسٹاکس میں فلو ہو رہا ہے جبکہ فیوچر مارکیٹس میں بھی ٹریڈرز اپنے اسٹاک اثاثوں کو رسک انوالونگ اور گروتھ اسٹاکس سے کارپوریٹ آئیکنز کے شیئرز میں تبدیل کرتے ہوئے نظر آئے اور اتنا زیادہ رجحان 2001 ء کے بعد پہلی بار دیکھا جا رہا ہے ۔ ٹیسلا، ایپل، مائکرو سوفٹ اور دیگر ویلیو اسٹاکس میں مسلسل خریداری نہ صرف مارکیٹ انویسٹرز کی بدلی ہوئی سمت کو ظاہر کر رہے ہیں بلکہ فائنانشل سرمایہ کاری کے ٹرینڈ کو بھی متعین کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔