پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان لیکن اختتام منفی زون میں ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر ملا جلا رجحان رہا لیکن اختتام منفی زون میں ہوا ۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس آج 112 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41765 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 25 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کے سودے 7 ارب 70 کروڑ روپے میں طے پائے۔ آج سب سے زیادہ ٹریڈ کراچی الیکٹرک میں ہوئی جس کے 2 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ آئل بوائے کے رائٹ شیئرز 2 کروڑ 38 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ 1 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔