Pakistan Nationwide House Prices Index

پاکستان میں house prices ملک گیر ہاؤس پرائس انڈیکس جائیداد کی قیمتوں میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اگرچہ حکومتِ پاکستان باقاعدہ کوئی سرکاری انڈیکس جاری نہیں کرتی۔ مگر مختلف نجی ادارے جیسے Zameen.com، Pakistan Bureau of Statistics (PBS)، اور Global Property Guide باقاعدگی سے رہائشی قیمتوں کے رجحانات پر اعداد و شمار جاری کرتے ہیں۔
house prices گزشتہ دہائی میں قیمتوں میں اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں مکانات کی قیمتوں میں تقریباً 122 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران شہری علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بالخصوص اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، اور راولپنڈی میں۔
اسلام آباد میں ایک گھر کی اوسط قیمت اب 30,000 روپے فی مربع فٹ سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ کراچی میں سالانہ قیمتوں میں 10.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اضافے کی وجوہات
House prices گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں مہنگائی، تعمیراتی لاگت میں اضافہ، زمین کی قلت، بلند شرح سود، اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہیں۔
تعمیراتی مٹیریل جیسے سیمنٹ، لوہا، اور اینٹوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ جس نے مکانات کی لاگت بڑھا دی۔ اس کے علاوہ مالیاتی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال نے بھی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر اثر ڈالا۔
خریداری کی استطاعت میں کمی
پاکستان میں ہاؤسنگ افورڈیبلٹی انڈیکس اب 0.4 تک گر چکا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام شہری کے لیے مکان خریدنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
زیادہ تر لوگ اب فلیٹس یا گھروں کے بجائے کرایہ پر رہائش اختیار کر رہے ہیں۔ کیونکہ بلند شرح سود اور محدود آمدنی نے گھر خریدنے کے امکانات کم کر دیے ہیں۔
House prices ماہرین کی رائے اور مستقبل
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کم لاگت رہائشی اسکیمیں متعارف کرائے، شرح سود میں کمی کرے، اور تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دے، تو جائیداد کی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
حکومتی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف ہاؤسنگ کی فراہمی بہتر ہوگی بلکہ عام شہری کے لیے گھر خریدنا بھی آسان ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔


