یورپی مارکیٹس میں دن کا اختتام منفی رجحان پر۔
یورپی مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ سٹاکس۔600 کے انڈیکس میں 1.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔ برطانوی فٹ۔سی میں 1.9 فیصد، جرمن ڈیکس 1.7 فیصد، اٹالین ایم۔آئی۔بی میں 2.4 فیصد، فرینچ سی۔اے۔سی میں 2 فیصد جبکہ جبکہ اسپینش آئی۔بیکس میں 1.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ ٹریڈنگ سیشن کے آخری ایک گھنٹے کے دوران روس کی طرف سے یوکرائن کے انتہائی اہم ترین جزیرے اسنیک آئی لینڈ پر قبضہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد مارکیٹس نے کافی حد تک ریکور کیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔