امریکی اسٹاکس اپڈیٹ

واشنگٹن( اسٹاکس اپڈیٹ)۔ آج امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ ڈاو جونز 30 جو کہ انڈسٹریل اسٹاک مارکیٹ ہے آغاز میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی تھی لیکن اب مثبت زون میں داخل ہو چکی ہے اور 71 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30847 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ایس اینڈ پی میں اتار چڑھاو جاری ہے اور اسوقت 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3792 کی سطح پر مثبت اور منفی زونز کے درمیاں مسلسل سونگ ہو رہی ہے۔ رشل 2000 میں بھی یہی صورتحال ہے جو کہ کبھی منفی زون میں داخل ہو جاتی ہے اور کبھی مثبت زون میں اور اسوقت ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 1708 کی سطح پر مسلسل کروی لائن پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ایسا ہی حال نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا ہے ایک پوائنٹ کے معمولی اضافے کے ساتھ 14488 کی سطح پر موجود ہے۔ اگر بات کریں نیسڈق کی تو اس کا انڈیکس 18 پوائنٹس کی کمی سے 11484 کی سطح پر مسلسل مثبت زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی بانڈ مارکیٹ میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی جس نے ایک عشرے کے بعد 10 سالہ مدت کے انویسٹمنٹ بانڈز میں 2.8 فیصد کے ریٹرن کا اعلان کیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button