ڈیجیٹل پلیٹ فارم وائیجر نے کرپٹو کرنسیز سے رقوم کے انخلاء پر پابندی عائد کر دی۔

کرپٹو لینڈر پلیٹ فارم وائیجر نے کرپٹو کی لیکوئیڈیشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فائنانشل کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمائے کے وسیع پیمانے پر انخلاء کے باعث عارضی طور پر ود ڈرالز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کچھ دن قبل سنگاپور کی تھری ایرو کیپٹل نامی کرپٹو فائنانشل کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد وائیجر کا ایک خطیر سرمایہ منجمند ہو گیا تھا ۔ جسے قانونی طور پر واپس حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لیکن کرپٹو ریگولیشن نہ ہونے کے باعث اس پیچیدہ عمل میں کئی رکاوٹیں درپیش ہیں ۔ وائیجر کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور کئی بلاک چین کی انتظامی کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے سرمائے کا محفوظ انخلاء ممکن نہیں رہا جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاہم انہیں توقع ہے کہ جلد ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ وائیجر نے موئلز اینڈ کمپنی اور کنسیلو گروپ کو تمام معاملات طے کرنے کے لئے اپنا فائنانشل ایڈوائزر مقرر کیا ہے اسے علاوہ قانونی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لئے کرک لینڈ اور ایلس ایل۔ایل۔پی کو قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں چھٹی کی وجہ سےآج وائیجر اور کئی دیگر پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ نہیں ہو رہی ہے اسی طرح سوموار کو امیریکن ہالیڈے کی وجہ سے زیادہ تر فائنانشل پلیٹ فارمز بند رہیں گے۔ دریں اثناء وائیجر نے تھری ایرو کیپٹل کے دیوالیہ ہو جانے کے بعد اپنے آپ کا ری اسٹرکچر کرنیکا اعلان کیا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button