پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ میں چوتھی بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 14 روپے کے اضافے کے ساتھ 248 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے اضافے کے ساتھ 276 روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے آئی۔ایم۔ایف سے قرض پروگرام بحال کروانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی معاشی ادارے کی سخت ترین شرائط کو پورا کرنے کے لئے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے بلکہ ٹیکسز اور لیوی بھی عائد کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔