امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری
آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کی امید اور چین و فرانس کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر امداد ملنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 204 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے فرانس نے بھی پاکستان کے کئے 40 کروڑ ڈالرز کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ چین کی طرف سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بھی ملکی خزانے پر کم بوجھ پڑ رہا ہے جسکی وجہ سے پاکستانی روپے می قدر میں بہتری دیکھی جا رہی ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔