کیا کارڈینو کی گرتی ہوئی قدر بیئرش مارکیٹ ٹرینڈ کے زیر اثر ہے ؟

کرپٹو کرنسی کارڈینو اسوقت اپنی بنیادی قیمت کے قریب ہے ۔ بیئرش ٹرینڈ اس مستحکم ڈیجیٹل کرنسی کو مسلسل نیچے لا رہا ہے۔ پچھلے ایک سال میں کارڈینو کی بنیادی سپورٹ کی سطح 0.41 ڈالرز سیٹ ہو چکی ہے۔ جبکہ بیئرش مارکیٹ ٹرینڈ کے زیر اثر ہونیوالی کوائنز کی فروخت اسے مسلسل نچلی سطح کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اگر کارڈینو نے 0.41 ڈالرز فی کوائن کی سطح بریک کی تو پھر اس پر بیئرش اثر غالب آ جائے گا جس کی وجہ سے یہ نیچے اپنے دوسرے فوری سپورٹ کے لیول 0.35  کی طرف جائے گا لیکن یہاں اسے چھوٹے یعنی پینی اسٹاک کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔ اور بیئرز اور سیلرز اسے مزید نیچے کی طرف لائیں گے۔ لیکن اگر یہاں سے اس میں خریداری شروع ہوتی ہے تو یہ 0.50 کی طرف جائے گا اور ایک بار اس سطح کو عبور کرنے کے بعد اس پر Bulls غالب آ جائیں گے اور اسے اگلی نفسیاتی حد عبور کرنے کی طرف لے کر جائیں گے جو کہ 0.75 ہے ۔ اور 0.50 کی سطح سے کارڈینو پر انتہائی متحرک Bullish ٹریڈرز کا اثر حاوی ہو جاتا ہے۔  واضح رہے کہ کارڈینو کے سٹیبل کوائن اے۔ڈی۔اے کا بنیادی سپورٹ لیول 0.41 ہے جس سے اوپر فرسٹ جنریشن سٹیبل کوائن  اے۔ڈی۔اے کارڈینو کو مضبوط Bullish سپورٹ دیتا ہے تاہم اس سطح کو توڑنے کے بعد اے۔ڈی۔اے جو کہ بٹ کوائن اور ایتھیریم کی بھی سٹیبل کرنسی ہے کی سپورٹ ختم ہو جاتی ہے اور اس لیول سے نیچے فوری سپورٹ 0.35 کی موجود تو ہے لیکن وہ دراصل پینی اسٹاک جسے متفرق اسٹاک بھی کہا جاتا ہے کی سپورٹ ہے اس لئے 0.41 سے نیچے تریڈرز اور سرمایہ کاروں کو بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔  جبکہ 0.50 اور 0.75 کے درمیان پل بیک کی صورت میں فی کوائن 40 ریکارڈ منافع کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button