پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا منفی رجحان پر اختتام انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی۔
اسٹاک مارکیٹ سمری: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نئے کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا جو کہ کاروباری دن کے اختتام تک قائم رہا۔ ملک کی معاشی اور سیاسی بےیقینی اور عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور حقیقی والیوم بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی سے 41348 کی سطح پر آ گیا۔ اج شیئر بازار میں 3 ارب 4 کروڑ روپے مالیت کے 8 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔ آج کا والیوم لیڈر ایک کروڑ چوبیس لاکھ شیئرز کے ساتھ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ رہا۔ جبکہ اسی لاکھ شیئرز کے ساتھ اگری ٹیک لیمیٹڈ دوسرے اور تینتالیس لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔