امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک روسی تیل کی قیمت بڑھانے کی بجائے انتہائی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی

بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک روسی تیل کی قیمت کو بڑھانے کے نہیں بلکہ 40 ڈالرز تک نیچے لانے کی کوششیں کر رہے ہیں تا کہ روس کی خام تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ختم کیا جا سکے ۔ ادارے نے تنبیہ جاری کی ہے کہ ان کوششوں کے تیل کی بین الاقوامی رسد پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دریں اثناء امریکی معاشی چینل بلومبرگ کے مطابق جی۔سیون کانفرنس میں بڑی اقتصادی طاقتوں کے راہنماوں نے روسی تیل کی قیمتوں کو انتہائی سطح پر لانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا تا کہ روس تیل کی آمدنی کو یوکرائن جنگ میں استعمال نہ کر سکے۔ چینل کے مطابق کانفرنس میں روسی کارگو جہازوں کو بین الاقوامی سمندر سے قبضے میں لینے پر بھی اتفاق کیا گیا تا کہ روسی تیل کی سپلائی لائن ختم کی جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button