جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ: جاپان کے درآمدی بلز میں اضافہ۔
ٹوکیو( نیوز رپورٹ) جاپانی کرنسی ین کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے نتیجے میں 40 سالہ تاریخ میں درآمدی بلز اور ادائیگیوں کے حجم میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج بینک آف جاپان کی طرف سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق درآمدات کی مد میں کی جانے والی ادائیگیوں کاحجم پچھلے سال کی نسبت 46.5 فیصد بڑھ گیا ہے جو کہ 1980ء سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ بینک کے زرائع کے مطابق جاپان کے درآمدی بلز کرنسی کی مسلسل گراوٹ کے نتیجے میں ریکارڈ لیول تک پہنچ گئے ہیں اور افراط زر کی شرح بھی 13 فیصد سے زائد ہو گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔