امریکہ کی طرف سے ایک ارب ڈالر کے ایرانی کرپٹو اثاثے ضبط.

Operation Economic Fury Targets Iran’s Crypto Assets, Banking Networks, and Overseas Revenue Streams

امریکی محکمہ خزانہ (US Department of the Treasury) کی جانب سے حال ہی میں ایک بہت بڑا اقدام سامنے آیا ہے. جس کے تحت ایران سے منسلک تقریباً 1 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی (Iranian Crypto Assets) ضبط کر لی گئی ہے۔یہ کارروائی ایک وسیع تر دباؤ کی مہم کا حصہ ہے. جسے "آپریشن اکنامک فیوری” (Operation Economic Fury) کا نام دیا گیا ہے۔

اس آپریشن کا بنیادی مقصد ایران کی بیرون ملک آمدنی، بینکنگ نیٹ ورکس اور کرپٹو انفراسٹرکچر تک رسائی کو مکمل طور پر روکنا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ (Scott Bessent) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکام نے ان ڈیجیٹل والٹس (Walts) کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے. جو تہران کے مالیاتی نیٹ ورک کو فنڈز فراہم کر رہے تھے۔ اس تاریخی کارروائی نے نہ صرف عالمی کرپٹو مارکیٹ میں ایک ہلچل مچا دی ہے. بلکہ جیو پولیٹیکل (Geopolitical) منظر نامے پر ڈیجیٹل اثاثوں کے ریگولیشن اور نگرانی کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

مختصر خلاصہ.

  • بڑی ضبطگی: امریکی حکومت نے "Operation Economic Fury” کے تحت ایران سے منسلک 1 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ضبط کر لی ہے۔

  • مقصد: اس مہم کا مقصد ایران کے عالمی شیڈو بینکنگ نیٹ ورک (Shadow Banking Network) اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بنیادی ڈھانچے کو مفلوج کرنا ہے۔

  • ایرانی معیشت پر اثرات: وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ کے مطابق، ایران میں افراط زر 200% سے تجاوز کر چکی ہے. فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں. اور حکومت فوڈ واؤچرز کا سہارا لے رہی ہے۔

  • مارکیٹ کا ردعمل: کرپٹو مارکیٹ میں اس ریگولیٹری دباؤ کے بعد سیکیورٹی اور والٹ کنٹرول کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ دیکھا جا رہا ہے۔

  • مستقبل کی حکمت عملی: امریکہ اور اس کے اتحادی اب ایران کے بیرون ملک رئیل اسٹیٹ (Real Estate) اور دیگر اثاثوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

Operation Economic Fury کیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

 آپریشن اکنامک فیوری (Operation Economic Fury) امریکی انتظامیہ کا ایک جارحانہ اقتصادی اور مالیاتی پروگرام ہے جس کا مقصد ایران کے غیر قانونی فنڈنگ چینلز Illegal Funding Chanels کو مستقل طور پر بند کرنا ہے۔ اس آپریشن کے تحت امریکہ نے ایران کے بیرون ملک ریونیو، روایتی بینکنگ چینلز اور جدید کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کو ہدف بنایا ہے۔ حالیہ 1 ارب ڈالر کی کرپٹو ضبطگی اسی آپریشن کی کڑی ہے. تاکہ تہران کو عسکری اور خطے میں سرگرم نیٹ ورکس کی مالی معاونت سے روکا جا سکے۔

اس آپریشن کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ نے صرف کرپٹو والٹس کو ہی نشانہ نہیں بنایا. بلکہ تہران کے اس عالمی شیڈو بینکنگ نیٹ ورک (Shadow Banking Network) کو بھی بے نقاب کیا ہے. جو پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

اس کے علاوہ، ان نیٹ ورکس پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں. جو ایران کو ہتھیار اور فوجی پرزہ جات فراہم کرتے تھے۔ اس مہم میں ایک بدعنوان عراقی اہلکار کو بھی نامزد کیا گیا ہے. جو ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ساتھ مل کر تیل کی غیر قانونی فروخت میں سہولت کاری فراہم کر رہا تھا۔ یہ کثیر الجہتی حکمت عملی ظاہر کرتی ہے. کہ امریکہ اب روایتی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کی بھی مکمل صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔

کرپٹو ضبطگی کے ایرانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.

امریکی حکومت کے دعووں کے مطابق اس Operation Economic Fury کے شدید مالیاتی دباؤ اور کرپٹو فنڈز بلاک ہونے کی وجہ سے ایران کی معیشت انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہو چکی ہے۔ ملک میں افراط زر یعنی مہنگائی کی شرح (Inflation Rate) 200 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے عوامی طاقتِ خرید ختم ہو گئی ہے۔

White House انتظامیہ کے مطابق معاشی بحران اس حد تک بڑھ چکا ہے. کہ بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں. پولیس افسران ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں. اور حکومت کو خوراک کی تقسیم کے لیے فوڈ واؤچرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

جب کسی ملک کی معیشت میں 200 فیصد سے زیادہ افراط زر ہو جائے. اور ریاستی اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملیں، تو اندرونی استحکام شدید متاثر ہوتا ہے۔

ایرانی حکام نے عوامی احتجاج اور معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش (Internet Shutdowns) کا طریقہ بھی اپنایا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق، اس مداخلت سے پہلے ایرانی حکام ہر ماہ سینکڑوں ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تھے. لیکن اب یہ فنڈنگ لائنز تقریباً کٹ چکی ہیں. جس نے تہران کو شدید ترین مالیاتی کریڈٹ بحران (Credit Crisis) میں دھکیل دیا ہے۔

مستقبل کا منظر نامہ

امریکہ کی طرف سے 1 ارب ڈالر کے ایرانی کرپٹو اثاثوں کی یہ ضبطگی اور Operation Economic Fury کی مالیاتی جنگ (Financial Warfare) کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ آپریشن اکنامک فیوری نے یہ ثابت کر دیا ہے. کہ جدید دور کی جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ڈیجیٹل لیجرز اور بینکنگ اسکرینز پر بھی لڑی جاتی ہیں۔ ایران کے اندرونی معاشی حالات، جیسے کہ 200 فیصد افراط زر اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ظاہر کرتے ہیں. کہ مالیاتی پابندیاں اب روایتی معیشت کو کس حد تک مفلوج کر سکتی ہیں۔

فنانشل مارکیٹس کے وسیع تجربے کی روشنی میں، سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کے لیے سبق واضح ہے. جیو پولیٹکس اور کرپٹو ریگولیشنز اب الگ الگ نہیں رہے ۔ مارکیٹ کے شرکاء کو اب اپنی طویل مدتی حکمت عملیوں میں اس طرح کے بڑے ریگولیٹری جھٹکوں اور حکومتی مداخلتوں کو شامل کرنا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ مزید میچور (Mature) ہوگی. جہاں صرف وہی نیٹ ورکس بچ سکیں گے. جو عالمی مالیاتی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

آپ کا اس بڑی Operation Economic Fury اور عالمی مارکیٹ پر اس کے اثرات کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے. کہ اس سے کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں طویل مدتی کمی آئے گی. یا یہ مارکیٹ کو مزید محفوظ بنائے گا؟ نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button