پچھلے 20 سال میں پہلی بار یورو ڈالر کے مقابلے میں مسابقت کی سطح یعنی پیریٹی لیول سے نیچے آ گیا۔
پچھلے 20 سال میں پہلی بار یورو نے ڈالر کے مقابلے میں مسابقت کی سطح یعنی پیریٹی لیول سے نیچے آ گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں یورو اسوقت 0.9999 کے لیول پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسوقت یورپیئن مارکیٹس میں مندی ہے اور یورو مسلسل فروخت ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز میں یورو کی خرید کا بہت کم رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کورونا کی عالمی وباء سے پہلے ایک یورو 1.60 ڈالرز کے برابر تھا ۔یوں تو پچھلے چار ماہ سے یورو مسلسل نیچے آ رہا تھا۔ یوکرائن جنگ کے بعد یورپ کے معاشی اور توانائی کے بحران کے نتیجے میں افراط زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔ لیکن پچھلے چند دن میں یورو کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی جو آج پیریٹی لیول کے بریک ہونے پر منتج ہوئی۔ جبکہ معاشی ماہرین یورو کی مزید گراوٹ کے بارے میں پیش گوئی کر رہے ہیں۔ یورو کی اگلی نچلی سطح 0.95 ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔