امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ؛ یورپی مارکیٹس مندی پر بند، امریکی مارکیٹس میں مندی جاری

امریکی پرائس انڈیکس رپورٹ کے جاری کئے جانے کے بعد آج گلوبل مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا۔ یورپی مارکیٹس میں مندی کی دوسری وجہ یورو کا بیس سال کے بعد پیریٹی لیول یعنی ڈالر کے ساتھ مسابقت کے درجے سے نیچے آنا تھا جس کے شاک ویو ساری گلوبل مارکیٹس میں محسوس کئے گئے۔ لیکن امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا جو کہ پچھلے چالیس سال میں مہنگائی کی بلند ترین سطح کو ظاہر کر رہا ہے کے بعد یورو کسی حد تک پیریٹی شاک ویو سے باہر آ کر 1.0050 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ آج حالانکہ جرمن انفلیشن اور کنزیومر ڈیٹا مستحکم رہا لیکن امریکی پرائس انڈیکس اور یورو کے نیچے آنے کی وجہ سے جرمن ڈیکس میں 149 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ فرینچ سی۔اے۔سی میں بھی ایسا ہی ہوا، جہاں مثبت انفلیشن ڈیٹا کے باوجود بھی یورو کے بحران کے باعث انڈیکس میں 44 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اٹالیئن ایم۔آئی۔بی میں یورو کے ڈاون فال، امیریکن کنزیومر رپورٹ اور اٹلی میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے مارکیٹ انڈیکس 199 پوائنٹس کی شدید مندی کا شکار ہوا۔ دوسری طرف اسپینش آئی بیکس آج ہسپانوی مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے جانے والے مستحکم ڈیٹا کے باوجود 0.87 فیصد یعنی 70 پوائنٹس کی مندی کا شکار رہی۔ برطانوی فٹ۔سی 54 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد نیچے بند ہوئی۔ آج امیریکن مارکیٹس میں نیسڈق کے علاوہ باقی تمام مارکیٹس میں منفی رجحان جاری ہے۔ ڈاو انڈسٹریل ایوریج 236 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ایس اینڈ پی میں اگرچہ ابھی پہلا راونڈ چل رہا ہے لیکن انڈیکس 30 پوائنٹس  منفی زون میں ہے۔   معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس آنے والے دنوں میں بھی گلوبل مارکیٹس پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button