بینک آف جاپان کو ین کی قدر کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہیئیں۔جاپانی وزیراعظم۔ معاشی پالیسیوں کو مزید نرم کریں گے۔ گورنر مرکزی بینک۔

ٹوکیو( نیوز رپورٹ)۔ ین کے تاریخی کم ترین سطح پر آنے کے بعد جاپانی حکومت اور بینک آف جاپان کے درمیان اختلافات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی پالیسی اور کرنسی کے لئے فیصلے کرنا جاپانی مرکزی بینک کی زمہ داری ہے جبکہ بینک کے گورنر ہاری ہیکو کروڈا نے کہا ہے کہ وہ مانیٹری پالیسیوں کو نرم کرنے کی پالیسی جاری رکھیں گے اور مستقبل میم معیشت کو مزید نرم کیا جائے گا۔ معاشی مبصرین کے مطابق بینک آف جاپان عالمی معاشی بحران کو ہینڈل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسوقت بینک آف جاپان دیگر ممالک کی سخت مانیٹری پالیسیوں کے خلاف عمل کر رہا ہے جس کے مستقبل میں مزید منفی اثرات سامنے آئیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button