انٹرنیشل مارکیٹس اپڈیٹ: یورپی اور امریکی مارکیٹس میں مثبت رجحان۔
گلوبل مارکیٹس میں آج مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی مارکیٹس آج اچھے والیوم کے ساتھ تیزی کے رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ اسی طرح امیریکن فیوچر مارکیٹس نے بھی اچھا آغاز کیا ہے۔ اسوقت اگر امیریکن فیوچر مارکیٹس میں ایس اینڈ پی 500 ایک فیصد سے زائد مثبت زون میں ہے۔ نیسڈق فیوچر اسوقت 1.2 فیصد جبکہ ڈاو جونز انڈسٹریل فیوچر مارکیٹ بھی ایک فیصد اوپر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جمعے کے دن سے ہم ایکوئیٹیز اور شیئرز میں تیزی دیکھ رہے ہیں جو کہ امیریکن کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا کے جاری کئے جانے کے بعد سے ڈالر کے نیچے آنے کے بعد تیزی کی اچھی لہر دکھائی دے رہی ہے۔ امیریکن فیوچر مارکیٹس کے بعد اگر یورپیئن ریگولر مارکیٹس کا جائزہ لیں تو یہاں بھی یورپی مرکزی بینک کے متوقع فیصلوں کے پیش نظر اچھا مومینٹم بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یورو اسٹاکس 1.4 فیصد، جرمن ڈیکس 1.3 فیصد، فرینچ سی۔اے۔سی 1.4 فیصد مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ۔ برطانوی فٹ۔سی میں بھی 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔