یورپیئن مارکیٹس کا مثبت سطح پر اختتام ۔ روسی گیس کی سپلائی بحال ہونے کی امید پر جرمن ڈیکس میں اچھی حاصلات۔
آج یورپی مارکیٹس میں یورو کی قدر کی کسی حد تک بحالی کے بعد یورپی مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا اور تیزی کا مومینٹم کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا۔ روسی گیس کی سپلائی بحال ہونے کی رپورٹ کے بعد جرمن ڈیکس کیلئے آج گزشتہ ایک ماہ کا بہترین دن رہا ۔ جرمن ڈیکس کا انڈیکس آج 2.7 فیصد تک وسیع ہوا۔ جبکہ فرینچ سی۔اے۔سی 1.8 فیصد، برطانوی فٹ۔سی 1 فیصد اور یورو اسٹاکس میں 1.4 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ اٹالیئن ایم۔آئی۔بی 2.4 فیصد اور اسپینش آئی۔بیکس میں 2.1 فیصد وسعت آئی۔ اسطرح آج کا دن یورپیئن اسٹاک مارکیٹس کو اچھا والیوم اور کیپٹیلائزیشن دے کر اختتام پزیر ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔