ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود بڑھائے جانے کا اشارہ۔ آستریلین ڈالر کی قدر میں تیزی

میلبورن( آسٹریلین سیشنز اپڈیٹ)۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قدر میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ آسٹریلین ڈالر نے گزشتہ دو ماہ کی کھوئی ہوئی قدر بحال کرتے ہوئے 0.6900 کی حد عبور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد سے آسٹریلین ڈالر جارحانہ موڈ میں اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔ اسکے علاوہ کرنسی کی قدر میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے معیشت کی اصلاحات ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے مرکزی بورڈ کے اجلاس کے بعد واضح اشارہ دیا گیا ہے کہ 2 اگست کو ہونیوالے بینک کے مرکزی بورڈ کے اجلاس میں 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button