عدالت نے سیلسیئس کو سرمایہ کاروں کی رقم واپس کرنے کے لئے کرپٹو مائننگ کی اجازت دے دی۔
کرپٹو پلیٹ فارم سیلسیئس جس نے کرپٹو کریش کے بعد سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کی کرپٹو کرنسیز کی ادائیگیاں معطل کر دی تھیں اور دیوالیہ قرار دینے کے لئے عدالتی کاروائی بھی شروع کر دی گئی تھی کو سرمایہ کاروں کی رقوم کی ادائیگیوں کے لئے کرپٹو مائننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سیلسیئس کے ترجمان کے مطابق اس کی زیلی کمپنی سیلسیئس مائننگ 5.5 بلیئن ڈالرز کے بٹ کوائنز کی مائننگ کرے گی تا کہ سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں کی جا سکیں ۔ واضح رہے کہ جون میں سیلسیئس کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم نے کرپٹو کوائنز کی ادائیگیاں معطل کر دی تھیں جس کے بعد سرمایہ کاروں نے قانونی کاروائی کا آغاز کیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔