لیگارڈ کی پریس کانفرنس اور امریکی گلوبل بانڈز ڈیٹا کے عالمی مارکیٹس پر اثرات۔
آج یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے ایک عشرے کے بعد یورو زون میں 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا اثر معیشت کے ہر شعبے پر بری طرح سے پڑا ہے۔ انہوں نے افراط زر کو آج کی حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اہک عرصے تک توانائی کے بحران اور افراط زر کے ساتھ ہی جینا ہو گا۔ لیگارڈ کی پریس کانفرنس کے بعد روسی گیس کی بحالی کے بعد مستحکم ہوتا ہوا یورو 200 ٹریڈنگ پوائنٹس تک گرا اور پیریٹی لیول سے صرف چند ٹریڈنگ پوائنٹس دور تھا تب یورپی شرح سود کے بعد بانڈز مارکیٹ کا امریکی ڈیٹا جاری ہوا جس میں گلوبل بانڈز مارکیٹ کی حاصلات بالخصوص امریکی بانڈز مارکیٹ کی حاصلات میں دو فیصد، کیپٹیلائزیشن میں 5 فیصد اور آمدنی میں ایک فیصد تک کمی کا رپورٹ کی گئی جس کے بعد بےبس یورو دوبارہ 1.2025 کی طرف چلا گیا۔ لیگارڈ کی پریس کانفرنس اور امریکی فیڈرل ریزرو کی بانڈز مارکیٹ رپورٹ کے بعد کماڈٹیز مارکیٹ میں سونا بھی 1695 ڈالرز سے دوبارہ 1712 ڈالرز تک چلا گیا۔ لیگارڈ کی پریس کانفرنس میں روسی گیس کی رسد کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا جس کے بعد امریکی گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ بانڈز کی حاصلات اور رسک سرٹیفیکیٹس کا براہ راست کرپٹو اور ڈیجیٹل مارکیٹ سے تعلق ہے اس طرح امریکی بانڈز مارکیٹ کے نیچے آنے سے کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی کمی کا ٹرینڈ دیکھا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔