پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے یہ ہفتہ کیسا رہا ؟۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن اور ہفتے کا اختتام تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا۔ آج صبح جب مارکیٹ کا آغاز ہوا تو  پچھلے چار روز کی مندی کے اثرات نمایاں تھے ۔ جسکی وجہ سے نماز جمعہ کے وقفے سے پہلے انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گر چکا تھا۔ لیکن دوسرے ہاف میں سیاسی صورتحال میں مثبت پیشرفت کی امید پر مارکیٹ نے نہ صرف منفی پوائنٹس کو کور کیا بلکہ 245 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 40077 کی سطح پر بند ہوئی۔ اگر اس کاروباری ہفتے کا جائزہ لیں تو مارکیٹ نے مجموعی طور پر آخری دن مثبت اختتام کے باوجود اس ہفتے کے دوران دو ہزار سات سو سے زائد پوائنٹس کھوئے اور مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں سے 25 ارب روپے کم ہوئے۔ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا براہ راست اثر اسٹاک مارکیٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر پڑ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button