امریکی مارکیٹس کیلئے ہفتے کا آخری کاروباری دن اور ہفتہ کیسے رہیے۔ ؟

آج امریکی مارکیٹس کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ اور اس ہفتے کے دوران جہاں امریکی اسٹاکس نے پچھلے دنوں اچھی کیپٹیلائزیشن اور ویلیو حاصل کی وہیں اختتام ہفتہ پر کساد بازاری کے شدید خطرے کے پیش نظر امیریکن اور کینیڈین مارکیٹس سے ہفتے کے آخری کاروباری روز فائنانشل مارکیٹس سے بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء دیکھا گیا۔ آگے بڑھتے ہوئے اسٹاکس کی آخری دن اور مجموعی طور پر پورے ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ ایس اینڈ پی 500  آج ایک فیصد کے قریب مندی کی شکار ہوئی لیکن مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران 2.6 فیصد مثبت زون میں رہی۔ اسی طرح آج نیسڈق 2 فیصد سے زائد قدر کھو بیٹھی تاہم پورے ہفتے کے دوران غیر معمولی تیزی کی وجہ سے اس کاروباری ہفتے کے دوران ساڑھے تین فیصد کے قریب مثبت ٹرینڈ میں رہی۔ اسی طرح ڈاو جونز اور رشل 2000 آخری دن بالترتیب 0.4 اور 1.8  فیصد سکڑیں اور مندی کی شکار ہوئیں تاہم یہ ہفتہ انکے لئے 2 فیصد سے زائد ویلیو گین اور کیپٹیلائزیشن میں وسعت لے کر آیا ۔ اگر کینیڈین مارکیٹ کا جائزہ لیں تو آخری دن 0.6 فیصد منفی لیول پر رہی لیکن پورے ہفتے کے دوران 3.3 فیصد مثبت رجحان کے ساتھ ایکسپینڈ ہوئی۔ اس طرح ہفتے کے آخری دن اگرچہ مارکیٹس افواہوں اور مندی کے ساتھ بند ہوئیں تاہم یوکرائن جنگ کے شروع ہونے کے بعد یہ پہلا ہفتہ تھا جو اتنی کیپٹیلائزیشن اور ریکوری کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button