پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری۔ ایک ڈالر 230 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان کا سیاسی اور معاشی عدم استحکام مسلسل سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا کر رہے ہیں۔ مارچ سے کے کر اب تک ڈالر کی اننگز 50 کا اسکور پورا کر چکا ہے اور ابھی اننگز جاری ہے۔ کمرشل بینکس کے پاس ڈالرز ختم ہونے کے بعد درآمدی آرڈرز بھی وصول نہیں کئے جا رہے۔ 230 روپے انٹر بینک ریٹ ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اول تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں ہے اور اگر کہیں موجود بھی ہے تو 235 سے 240 روپے کے درمیان ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔