یورپیئن بانڈ مارکیٹس مندی کی شکار
برسلز( نیوز رپورٹ)۔ یورپیئن بانڈ مارکیٹس گزشتہ روز سے نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن میں سے گیس کی سپلائی میں کمی کے بعد سے مندی کی شکار ہیں۔ جرمن یورو انویسٹمنٹ 10 سالہ سرٹیفیکیٹس کی حاصلات شرح منافع میں کمی کے بعد 0.985 فیصد سالانہ کی سطح پر آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 ہفتوں میں یہ بانڈز کی شرح منافع کی کم ترین سطح ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق کساد بازاری کے خطرے کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ سرمایہ کاروں کی اکثریٹ یورپیئن سنٹرل بینک کی پالیسیز سے بھی متفق نہیں ہے کیونکہ یورپی عوام کے خیال میں یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے معاشی معاملات کیلئے حل کیلئے پالیسیوں کے نفاذ میں بہت زیادہ تاخیر کی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔