آج عالمی مارکیٹس کیسی رہیں ؟
امریکی فیڈرل ریزرو کے اہم ترین فیصلوں اور رپورٹس جو کہ اسی ہفتے میں متوقع ہیں کی وجہ سے آج بین الاقوامی مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں سست روی کی شکار رہیں۔ یورپی یونین کی مشترکہ اسٹاک مارکیٹ یورو اسٹاکس 600 آج کل کی پوزیشن میں بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئی۔ جرمنی میں توانائی کے بحران کے شدت اختیار کرنے کے بعد معاشی سرگرمیاں بھی محدود ہو گئی ہیں۔ جرمن ڈیکس 0.8 فیصد گراوٹ کی شکار ہوئی ہے۔ برطانوی فٹ۔سی بھی سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے انتہائی کم والیوم کے ساتھ اپنی کل کی پوزیشن میں بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئی۔ یہی صورتحال اسپینش آئی۔بیکس کی بھی رہی۔ فرینچ سی۔اے۔سی 0.4 فیصد اور اٹالین فٹ۔سی ایم آئی بی 0.9 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی۔ امیریکن مارکیٹس کی طرف بڑھتے ہوئے سب سے پہلے نیسڈق کا ذکر کرتے ہیں جو کہ آج مسلسل تیسرے دن مندی کی شکار ہے اور اسوقت اس میں ٹریڈ ابتدائی سیشن میں ہے۔ آج نیسڈق کا انڈیکس 1.87 فیصد گراوٹ کا شکار ہے ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج آج اب تک 0.43 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 100 انڈیکس 0.93 فیصد گراوٹ کا شکار ہے اور آج اب تک اس میں انتہائی کم والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل کماڈٹی مارکیٹ میں سونے کی قدر 0.168 فیصد جو کہ 29 ڈالرز بنتی ہے کی کمی کے بعد 1717 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔