آسٹریلین سہ ماہی اور سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹس جاری کر دی گئیں۔
میلبورن( نیوز رپورٹ)۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے گزشتہ مالی سال اور موجودہ معاشی سال کے دوسرے کوارٹر کی کنزیومر پرائس رپورٹس جاری کر دی ہیں۔ جن کے مطابق سال کے دوسرے کوارٹر کے دوران افراط زر 1.8 فیصد رہا ہے جبکہ اتنے کی ہی توقعات تھیں۔ سالانہ سی۔پی۔آئی 6.1 فیصد رہی ہے جو کہ 6.2 فیصد رہنے کی توقع تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 5.2 فیصد رہا تھا۔ کور انفلیشن دوسرے کوارٹر میں 1.5 فیصد رہی جو کہ اتنی ہی متوقع تھی جبکہ پچھلے کوارٹر کے دوران کور انفلیشن 1.4 فیصد رہی تھی۔ جبکہ سالانہ کور انفلیشن 4.9 فیصد رہی ہے ۔ متوقع سالانہ کور انفلیشن 4.7 فیصد تھی ۔ اسطرح اس رپورٹ میں توقعات سے زیادہ افراط زر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے اعداد و شمار پر آئندہ ہفتے آسٹریلین مرکزی بینک کی میٹنگ میں بحث کی جائے گی جس میں متوقع طور پر 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔