آج ایشیئن اور آسٹریلین مارکیٹس کیسی رہیں ؟

عالمی مارکیٹس کی اب تک ہونیوالی ٹریڈ چاہے وہ آسٹریلین ہو، ایشیائی یا پھر فاریکس مارکیٹ، ان سب میں ایک قدر مشترک ہے کہ ان سب میں ایک خاص رینج میں ہی ٹریڈ یو رہی ہے۔ چینی لاک ڈاون، کساد بازاری اور امریکی فیڈرل ریزرو کی متوقع رپورٹس یہ وہ عوامل ہیں جو کہ سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن ہونے اور والیوم کے کم ہونے کی مرکزی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے جائزہ لیتے ہیں آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج کا جس میں آج جاری کی جانیوالی ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی نپی تلی  کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹس کی وجہ سے انویسٹمنٹ والیوم انتہائی کم رہا ۔ اور محض 12 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7038 کی سطح پر بند ہوئی۔ چینی مارکیٹس میں سرمایہ کاری کا رجحان انتہائی کم نظر آ رہا ہے۔ اسکی بڑی وجہ اومیکروں کے بڑھتے ہوئے کیسز اور مسلسل لاک ڈاون کی صورتحال ہے جسکی وجہ سے مجموعی طور پر تمام عالمی مارکیٹس میں مندی کا رجحان غالب نظر آ رہا ہے۔ آج چین کی شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کا کمپوزٹ انڈیکس ایک پوائنٹ کی معمولی کمی کے ساتھ 3275 کی سطح پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ میں 235 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ہینگ سینگ انڈیکس 20670 کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیا کی ممبئی سینسیکس جو کہ کئی دن سے مندی کی شکار تھی لیکن آج واحد ایشیئن مارکیٹ ہے جہاں اچھی تیزی۔ بہترین والیوم اور بڑھتی ہوئی کیپٹیلائزیشن نظر آئی اور سینسیکس 547 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 55816 کی سطح پر بند ہوئی۔ جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ بھی گزشتہ کئی روز سے ین کی گرتی ہوئی قیمت کی وجہ پریشر میں رہی لیکن آج ملے جلے رجحان کے بعد 60 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 27715 کے لیول پر بند ہوئی۔ ۔ جبکہ تائیوان کی ٹی سیک 50 مارکیٹ 114 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 14921 کی سطح پر آ گئی ہے۔ آج عالمی فاریکس مارکیٹ میں ڈالر فیڈرل ریزرو کے فیصلوں کے انتظار میں ایک خاص رینج میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یورو ٹریڈ میں بھی ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین آج ڈالر کے مقابلے میں مضبوط نظر آ رہا ہے لیکن ان سب کا تعین ڈالر انڈیکس کے فیصلے کے بعد ہی بہتر طور پر ہو سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button