ہانگ کانگ کے مرکزی بینک نے شرح سود اور ایکسچینج ریزروز میں 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ۔
ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے بعد ہانگ کانگ ڈالر کی قدر کو مستحکم رکھنے کے لئے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود اور کرنسی کے ایکسچینج ریزروز کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اضافہ فوری طور ہر نافذ العمل ہو گا تا کہ فیڈرل ریزرو کے فیصلے کے ہانگ کانگ کی فائنانشل مارکیٹ اور کرنسی پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کے اس اضافے کے بعد ہانگ کانگ میں شرح سود 2.75 فیصد ہو گئی ہے جو کہ دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت اب بھی کم ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔