چینی مرکزی بینک نے پراپرٹی سیکٹر کے لئے 148 بلیئن ڈالرز کے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
بیجنگ( نیوز رہورٹ)۔ چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا نے مشکلات کے شکار چینی پراپرٹی سیکٹر کی مشکلات دور کرنے کے لئے اور پراپرٹی ڈویلپرز کو کرائسز سے نکالنے کے لئے 148 بلیئن ڈالرز کے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں مشکلات کی شکار کمپنیوں کو انکی ضروریات کے مطابق انتہائی کم شرح سود پر آسان اقساط پر قرضے جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کو براہ راست مدد کے زریعے آپریشنل بنایا جائے گا۔ اسکے علاوہ بینک نے تجارتی بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن پراپرٹی پروجیکٹس پر لاک ڈاون کے دوران فنڈز کی کمی کے باعث کام بند ہو گیا تھا انکے ڈویلپرز کے ساتھ رابطہ کر کے امدادی فنڈز جاری کئے جائیں تا کہ ان پر دوبارہ کام شروع ہو سکے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔