فیڈرل ریزرو کے فیصلے کے بعد آج کماڈٹیز مارکیٹ کا احوال

امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود 100 بنیادی پوائنٹس کے متوقع اضافے کی بجائے 75 پوائنٹس کے اضافے کی وجہ سے آج ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد آج کماڈٹیز کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج سونا پچھلے 15 دن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسوقت سنہری دھات 1746 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ قیمتی دھاتوں میں سے پلاڈیم 56 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2088 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح سے پلاٹینیم  کی قدر میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 900 ڈالرز فی اونس جبکہ سفید سونا 2100 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 19.45 ڈالرز فی اونس کے لیول پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جبکہ تانبے کی قدر میں تاریخی کمی نظر آ رہی ہے جو کہ اسوقت 99 فیصد قدر کھو چکا ہے اور محض 3 ڈالرز فی ٹن پر فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی طرح تانبے کو بھی کساد بازاری کا انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button