کرپٹو مارکیٹ میں تیزی۔ ایک بار پھر قدر واپس حاصل کرنے کی طرف گامزن

کمزور امریکی جی۔ڈی۔پی رپورٹ کے بعد ڈالر دفاعی انداز اختیار کر چکا ہے اور اسکی پیشقدمی وقتی طور پر تھم گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈالر کے مقابلے میں دنیا بھر کی حقیقی اور کرپٹو کرنسیز دوبارہ قدر حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کرپٹو کرنسیز کچھ دن پہلے تک اپنے تمام بنیادی لیولز توڑ چکی تھی ، کئی کرپٹو ریگولیٹرز اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز دیوالیہ ہو گئے لیکن پھر 28 جولائی کو فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کئے جانیوالے جی۔ڈی۔پی ڈیٹا کے تشویشناک اعداد و شمار نے امریکی ڈالر اور ڈالر انڈیکس کو جیسے منجمند ہی کر دیا۔ کل سے کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ درحقیقت ڈالر انڈیکس کا نیچے آنا چاہے وقتی بریکس ہی سہی لیکن کرپٹو مارکیٹ کھوئی ہوئی قدر حاصل کرنے کے اس سنہری موقعے کو ضائع نہیں کر رہی۔ سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 21 ہزار سے ایک جھٹکے میں 23 ہزار ڈالرز فی کوائن اور ایتھیریم ایک ماہ کے بعد 17 سو ڈالرز کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسوقت تیزی کی یہ لہر تمام ڈیجیٹل کرنسیز میں نظر آ رہی ہے۔ پولکا ڈاٹ سے لے کر ڈوج کوائن تک سبھی کرپٹو کرنسیز اپنے کھوئے ہوئے لیولز واپس حاصل کر رہے ہیں ۔ کرپٹو کے حاصلات بڑھ رہے ہیں۔ کرپٹو مارکیٹ ایک بار پھر مستحکم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ پچھلے دو دنوں سے سرمایہ کار اور ٹریڈرز انٹرا ڈے اور طویل المدتی دونوں طرح کی ٹریڈ میں اپنے اپنے لیولز پر پوزیشنز لے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button