آج کرپٹو مارکیٹ کیسا پرفارم کر رہی ہے ؟
28 جون 2022 ء کو امریکی جی۔ڈی۔پی رپورٹ اور فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلوں کے بعد سے کرپٹو مارکیٹ مسلسل مستحکم ہو رہی ہے اور آج 24 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا بٹ کوائن امریکہ اور چین کے درمیان نینسی پلوسی کے متنازعہ دورہ تائیوان کے معاملے پر کشیدگی کے بعد ایک ہفتے کی تیزی دکھا کر بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ بٹ کوائن جو کہ 24 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے بعد اپنی موونگ ایوریج کو ٹیسٹ کر رہا تھا 1500 ڈالرز فی کوائن کی کمی کے بعد 24 ہزار کے بعد اب سے تھوڑی دیر پہلے 23 ہزار کا لیول بھی توڑتے ہوئے 22800 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ایتھیریم 1700 کے بعد 1600 ڈالرز فی کوائن کے لیول کو بریک کرتے ہوئے 1567 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے اور بظاہر ٹرینڈ لائن بھی منفی ہے۔لائٹ کوائن جو کہ صبح تک 60 ڈالرز کے بلش زون میں داخل ہو گیا تھا اسوقت 57 ڈالرز کی سطح پر موو کرتے ہوئے منفی ٹرینڈ لائن کو فالوو کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ 55 ڈالرز فی کوائن کی سطح سے نیچے لائٹ کوائن کا بیئرش زون شروع ہو جاتا ہے۔ ایوا لانچے دو ڈالرز کی کمی کے بعد اسوقت 22 ڈالرز کی قیمت پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔