3 اگست 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر

آج 3 اگست 2022 ء ہے ۔ آج عالمی وقت کے مطابق 2 بجے کے قریب جرمنی کے مرکزی بینک دی ڈائچے بینک کی طرف سے کرنٹ اکاونٹ رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جبکہ آسٹریلین ریٹیل سیلز ڈیٹا صبح 6 بجے جاری کیا گیا۔ 2 بجے ہی جرمن ٹریڈ رپورٹ جاری ہو گی جس کے اثرات متوقع طور پر یورو انڈیکس پر مرتب ہوں گے۔ عالمی وقت کے مطابق 2 بجے ہی ایس اینڈ پی کی طرف سے روس کی گلوبل پی۔ایم۔آئی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ جبکہ 2-30 منٹ پر سوئس کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ اور اسکے 15 منٹ کے بعد یعنی 2-45 بجے فرانسیسی مرکزی بینک حکومت کے بجٹ بیلنس کا ڈیٹا جاری کرے گا۔ 3-45 بجے اٹلی کا کمپوزیٹ پرفارمنس انڈیکس دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ اٹالین اور فرینچ سروسز پرفارمنس انڈیکس 3-55 پر دیکھے جا سکیں گے۔ اٹلی کی سالانہ اور جولائی کی ریٹیل سیلز رپورٹس 4 بجے جاری ہوں گی۔ امریکی مارگیج انڈیکس عالمی معیاری وقت شام 7 بجے جبکہ نان مینوفیکچرنگ ایمپلائمنٹ ڈیٹا رات 10 بجے جاری کیا جائے گا۔ رات 10-30 منٹ پر امریکی کروڈ آئل انوینٹریز کا ڈیٹا متوقع ہے۔ اس طرح آج کا دن یعنی 3 اگست 2022 ء اقتصادی کیلنڈر پر کئی رپورٹس کے حوالے سے بیت اہمیت کا حامل ہے جن کے اثرات عالمی مارکیٹس پر مبینہ طور پر مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button