پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
کراچی( اسٹاک رپورٹ)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔ کئی دن کی مندی کے بعد کل سے شروع یونیوالے تیزی کے رجحان کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ اسکے علاوہ آئی۔ایم۔ایف اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کے بعد مارکیٹ میں خریداری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسوقت کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 265 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40400 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 40456 کی سطح پر آ گیا یے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔