یورو زون کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری۔ مارکیٹ میں طلب کی کمی
یورپی کمیشن کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ جون 2022 ء کے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس منفی 1.2 فیصد ہیں یعنی یورپی کمیشن کے ممالک میں اشیائے ضروریہ کی طلب میں افراد زر کی وجہ سے واضح کمی آئی ہے ۔ تشویشناک پہلو یہ ہے کہ روز مرہ زندگی کی اشیاء کی طلب میں اس حد تک کمی جی۔ڈی۔پی اور آمدنی میں کمی اور افراط زر کے اثرات کی غمازی کر رہی ہے۔فوڈ آئٹمز کی طلب میں 2.6 فیصد جبکہ نان فوڈ آئٹمز کی سیل میں 1.8 فیصد تک کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے باہر ہونے کی علامت ہے۔ مجموعی طور پر مختلف آئٹمز یعنی کمپوزٹ آئٹمز کی فروخت میں 3.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زرائع توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول، گیس اور دیگر ذرائع توانائی کی فروخت میں 1.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ یقینی طور پر اس رپورٹ کے اثرات یورو انڈیکس اور فائنانشل مارکیٹس پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔