ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قدر میں بھی کمی۔ ایک تولہ سونا ڈیڑھ لاکھ روپے سے نیچے۔
لاہور( گولڈ مارکیٹ رپورٹ)۔ پاکستان کے فائنانشل انڈیکیٹرز میں بہتری کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بھی 8500 روپے کی واضح کمی کے ساتھ ایک لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔ پاکستان گولڈ ایسوسی۔ایشن کے مطابق آنے والے دنوں میں اگر ملک کے معاشی معاملات میں بہتری آئی تو سونے کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔