آج ایشیئن مارکیٹس کی پرفارمنس کیسی ریی۔ ؟
ایشیئن مارکیٹس چین اور امریکہ کے درمیان مبینہ تصادم اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازعہ دورہ تائیوان کی وجہ سے پچھلے کئی دن سے گراوٹ کی شکار رہیں۔ لیکن عالمی طاقتوں کے تصادم کے خطرے کے زائل ہونے کے بعد آج مارکیٹس کے انڈیکسز میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ آج جاپانی اسٹاک مارکیٹ نیکائی 225 میں اچھے والیوم کے ساتھ تیزی دکھائی دی اور مارکیٹ انڈیکس 190 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27932 کی سطح پر بند ہوا۔ چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ کے کمپوزٹ انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا لیکن کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3189 کی سطح پر آ گئی۔ کئی دنوں کے منفی رجحان کے بعد ہانگ کانگ کی فائنانشل مارکیٹ ہینگ سینگ میں آج غیر معمولی تیزی رہی اور دن کے اختتام پر ایچ۔ایس۔آئی 406 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20174 کے لیول پر اچھی حاصلات اور کیپٹیلائزیشن کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ انڈین فائنانشل مارکیٹس میں سے نیفٹی( نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا)۔ 57 پوائنٹس کی کمی سے 17330 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔ اسوقت انڈین اسٹاکس کے کاروباری دن میں ٹریڈ جاری یے ۔لیکن آج دن بھر نیفٹی کے ففٹی انڈیکس میں ملا جلا رجحان ہی ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیا کی ہی سینسیکس میں بھی اسوقت ٹریڈ جاری ہے اور انڈیکس ملے جلے رجحان کے بعد 23 پوائنٹس کی کمی سے 58327 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔