آج عالمی مارکیٹس کی کیا صورتحال ہے ؟

آج عالمی مارکیٹس کے یورپیئن سیشنز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ لیکن مارکیٹس کا اختتام اتار چڑھاو کے بعد مثبت زون میں رہا۔ اگرچہ کل کی طرح بہت زیادہ حاصلات نہیں سمیٹیں تاہم ٹرینڈ لائن مثبت ہی رہی۔ آج برطانوی معیشت کے بارے میں جن خدشات کا اظہار بینک آف انگلینڈ کی طرف سے کیا گیا اس کے اثرات برطانوی کرنسی اور فائنانشل مارکیٹس دونوں پر ہی مرتب ہوئے۔ فٹ۔سی ہنڈرڈ انڈیکس 0.1 کے معمولی اضافے کے ساتھ مثبت زون میں بند ہوا۔ جرمن ڈیکس توانائی کے بارے میں جاری کی گئی رپورٹ کے بعد خاصی رہنج ٹریڈ میں رہی لیکن حتمی طور پر 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔ اگر ہم بات  کریں فرینچ سی۔اے۔سی کی تو وہاں بھی صورتحال مختلف نہیں رہی اور ملے جلے رجحان کے بعد انڈیکس 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اٹالین فٹ۔سی ایم آئی بی اور اسپینش آئی بیکس دونوں 0.1 فیصد اور یورو اسٹاکس 600 جو کہ یورپی کمیشن کے ممالک کی مشترکہ اسٹاک مارکیٹ ہے وہ بھی 0.1 فیصد مثبت زون میں رہی۔ امیریکن سیشنز میں اسوقت ٹریڈ ہو رہی ہے ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج  60 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32751 کی سطح پر اور نیسڈق 91 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12749 کی سطح پر آ گئی ہے۔ ایس اینڈ پی محض ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 4156 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج ریلیز ہونے والے رپورٹس میں کساد بازاری کی پیشگوئی کے بعد یورپی اور امریکی مارکیٹس دونوں میں کم والیوم اور کیپٹیلائزیشن دیکھے گئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button