امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن : 40 کرپٹو ایکسچینجز اور لینڈنگ پلیٹ فارمز تحقیقات کی زد میں ۔

امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ ادارہ امریکہ میں رجسٹرڈ تمام کرپٹو ایکسچینجز کی تحقیقات کر رہاہے۔ پچھلے چند ماہ میں بار بار کریش ہونیوالی کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسیز کی 40 سے زیادہ ایکسچینجز اور لینڈنگ پلیٹ فارمز اس وقت مالی بدعنوانیوں کے مبینہ الزامات کی وجہ سے پچھلے کئی ماہ سے تحقیقات ہیں ۔ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کو کمیشن نے تحقیقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ واضح رہے کہ 18 مئی 2022 ء کو کرپٹو سٹیبل کوائنز ٹیرا لیونا کے غیر مستحکم ہونے سے کرپٹو مارکیٹ کریش کر گئی تھی جس کے بعد متعدد کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارمز نے صارفین اور سرمایہ کاروں کو رقومات کی ادائیگیاں روک دی تھیں۔ جن میں سے بعض کو بعد میں قانونی کاروائیوں کا سامنا کرتے ہوئے دیوالیہ قرار دے دیا گیا تھا جن میں معروف کرپٹو لینڈنگ پلیٹ فارم سیلسیئس بھی شامل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button