کرپٹو کرنسی ٹریڈرز کے لئے سات اہم ترین اعشاریے۔

تیکنیکی اعشاریے وہ ٹولز ہوتے ہیں جس کی مدد سے کسی بھی کرپٹو کرنسی کی مستقبل کی قیمتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ تجزیئے کئی طرح کے ہو سکتے ہیں تاہم ان کے مقاصد یکساں ہیں وہ یہ کہ ڈیٹا سیٹ کی مدد سے مستقبل کی قیمتوں کا تخمینہ لگانا۔  یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کرپٹو کے تیکنیکی تجزیئے کیا ہو سکتے ہیں۔  یہاں اسکا جواب ہمیشہ یہی ہے کہ اسکا جواب ہمیشہ اس حقیقت پر منحصر ہے کہ آپ پوچھ کس سے رہے ہیں۔ کرپٹو  ٹریڈنگ انڈیکیٹرز جن کی مدد سے اپنی ٹریڈنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مندرجہ زیل ہیں ۔

(1) ریلیٹو سٹرینتھ انڈیکس( آر۔ایس۔آئی)۔

یہ کرپٹو ٹریڈنگ کا سب سے مقبول اعشاریہ یے کیونکہ اس کی مدد سے مارکیٹ کے مومینٹم کا تعین کیا جا سکتا ہے اور آپ کو اپنی ٹریڈنگ اسٹریٹیجی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک صارف آر۔ایس۔آئی کو اپنی ٹریڈنگ اسٹریٹیجی بنانے کے لئے اسکے پیرامیٹرز کو مختلف انداز میں استعمال کر سکتا ہے۔

(2) موونگ ایوریج کنورجنس ڈیئورجنس.

اس اعشاریے کو ابتدائی طور پر اسٹاک ٹریڈنگ کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ لیکن کرپٹو ٹریڈرز کے لئے بھی اسکا استعمال انتہائی مددگار ثابت ہو سکتاہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف کرپٹو کرنسی یا اسٹاک کے مومینٹم کا تعین کیا جا سکتا ہے بلکہ تیزی یا مندی کے رجحانات کو بھی بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس انڈیکیٹر کی مدد سے آپ اپنی اسٹریٹیجی کے مطابق گزشتہ دنوں کے ٹرینڈ کو بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

(3) بولنگر بینڈز۔

ایک سینٹر لائن کی مدد سے اوپر اور نیچت کے بینڈز کے متعینہ پوائنٹس کے گراف کا نام بولنگر بینڈ ہے۔ بولنگر بینڈز کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ کا سب سے مقبول اسٹریٹیجی ساز ٹول ہے کیونکہ اس طریقہ کار کی مدد سے مارکیٹ مومینٹم کا تعین کرنا۔ مڈ پوائنٹ۔ نفسیاتی سطح اور اگلے لیولز کو متعین کرنا انتہائی آسان ہے۔

(4). اسٹوکیسٹک اسکیلٹرز :

یہ ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے جو کہ قیمتوں کے فلو اور اور تبدیلی کو لائنز کی مدد سے انڈیکیٹ کرتا ہے۔ ٹریڈرز کی اصطلاح میں اسے سگنل بھی کہا جاتا ہے۔

(5) ایکیموکو کلاوڈز

یہ جاپانی ٹیکنیکل انڈیکیٹر ہے۔ جسے کرپٹو مارکیٹ مومینٹم اور قیمتوں کو متعین کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا یے۔ ایکیموکو کلاوڈز میں بیک وقت ٹریڈنگ پیشگوئیوں کے لئے چار مختلف میٹرکس بیک وقت استعمال کئے جاتے ہیں۔ ۔ اس طریقہ کار میں بلش مومینٹم کے لئے سبز رنگ، صفر سے نیچے منفی مومینٹم کے لئے سرخ رنگ۔  بنا کسی تبدیلی کے لئے نیلے رنگ اور کمزور سگنل کے لئے کالے رنگ کے کلاوڈز استعمال کئے جاتے ہیں

۔(6) فائبو ناکی ریٹریسمنٹ لیولز :

کسی کرپٹو کرنسی ٹریڈر کے لئے کرپٹو مارکیٹ کی انتہائی متحرک قیمتوں کے تعین کے لئے اس ریٹریسمنٹ طریقہ کار کو استعمال کیا جاتا یے۔ اس طریقہ کار میں بآسانی کسی کرپٹو کرنسی کی اسپورٹ اور حد کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے کو استعمال کرنے کے کچھ اصول ہیں کینڈلز کو پڑھنے اور لیولز کو دیکھنے کا ایک معیاری اصول دیا گیا ہے۔ جس سطح پر اسوقت کرنسی ٹریڈ یو رہی ہو اس سے پچھلے دونوں کینڈلز مدھم  ہو جاتی ہیں.

(7) ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس۔

اے۔ڈی۔ایکس اسٹرینتھ کو متعین کرنے کا طریقہ کار ہے۔ جس میں ٹرینڈ لائن۔ سمت کا رجحان، اور موجودہ صورتحال کی مدت کو متعین کیا گیا ہوتا ہے۔ اونچائی پر گرافیکل ویلیوز کی مدد سے قیمتوں کی تفصیل دی جاتی یے اور کرپٹو کوائن کے اگلے رجحان کی پیشگوئی اس سے اگلی لائن میں ظاہر کی جاتی ہے۔ اب یہ صارفین پر منحصر ہے کہ وہ دنوں کی ٹرینڈ لائن دیکھنا چاہتے ہیں،مہینوں کا یا پھر گھنٹوں کا۔

خلاصہ:

ٹرینڈ لائنز اور تیکنیکی جائزے ہمیں تخیل کی کھڑکی سے کرپٹو کرنسی کے مستقبل میں جھانکنے اور اپنی حکمت عملی متعین کرنے کا موقع دیتے ہیں جس کے تخمینے کی روشنی میں ہم اپنی اسٹریٹیجی ترتیب دے کر بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button