فاریکس اپڈیٹ: ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیز کی قدر میں اضافہ
آج عالمی فاریکس مارکیٹ میں ڈالر سست روی کا شکار ہے جبکہ آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالرز مستحکم اور قدر حاصل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ آسٹریلین ڈالر اسوقت 0.6950 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اسطرح پچھلے ہفتے کی نسبت 0.6 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر 0.6250 کی سطح پر جمعے کی نسبت 0.4 فیصد اوپر آیا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر 1.2900 کی پچھلے ہفتے کی اوسط سے نیچے ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔