جرمنی کا نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن پر دوبارہ کام شروع کرنے سے انکار۔
جرمن حکومت نے گیس کے بحران کے سنگین ہو جانے کے باوجود ایک بار پھر نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن پر کام دوبارہ شروع کرنے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن جس نے نارڈ اسٹریم 1 کی طرح روس سے جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک کو گیس سپلائی کرنی تھی اس وقت تعطل کا شکار ہو گیا تھا جب جرمن حکومت نے یوکرائن پر روسی حملے کے بعد بطور احتجاج پائپ لائن پر کام بند کر دیا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نارڈ اسٹریم 2 کے ذریعے سالانہ 55 بلیئن کیوبک میٹر گیس روس سے جرمنی کو سپلائی ہونا ہے جہاں سے جرمنی سے دیگر ممالک کو بھی قدرتی گیس کی ڈسٹری بیوشن ہونا تھی لیکن یوکرائن جنگ کے بعد جرمن حکومت نے اس پائپ لائن کے مختلف حصوں کو اکھاڑ کر مختلف گرڈ اسٹیشنز میں استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔