ایشین مارکیٹس میں آج کیا صورتحال ہے ؟
آج بھی ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ امریکی مداخلت خطے کی صورتحال اور مارکیٹس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اگر مارکیٹس کی پرفارمنس کا جائزہ لیں تو جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ جسے تیکنیکی بنیادوں پر ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ سمجھا جاتا ہے میں آج دن بھر ملا جلا رجحان نظر آیا تاہم دن کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27999 کی سطح پر آ گیا۔ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ 34 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 20011 کی سطح پر بند ہوئی۔ آگے بڑھتے ہوئے بات کرتے ہیں چائینیز اسٹاک مارکیٹ کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کی جو کہ مکسڈ رجحان کے بعد 10 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 3247 کی سطح پر بند ہوئی۔ تائیوان کی صورتحال شنگھائی مارکیٹ پر بری طرح سے اثر انداز ہو رہی ہے ورنہ ٹیکنیکلی یہ مارکیٹ چین کی ٹریڈ رپورٹ اور ریکارڈ کرنٹ اکاونٹ سرپلس کے بعد ایک نئے مومینٹم کے ساتھ سامنے آتی۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج بھی 19 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 7278 کی سطح پر آ گئی۔ اگر بات کریں انڈیا کی ممبئی سینسیکس کی تو مسلسل دوسرے ہفتے میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے آج بھی مارکیٹ میں اچھے والیوم اور سرمایہ کاری کے رجحان کے ساتھ انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58853 کی سطح پر بند ہوا۔ تائیوان ٹی۔سیک 29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15050 کے لیول پر بند ہوئی۔ انڈیا کا نیفٹی 50 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17525 پر بند ہوا۔ آخر میں بات کریں گے نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج کی جو کہ آسٹریلیا کی طرح ایشین مارکیٹس کے ساتھ ہی ٹریڈ کرتی ہے اور نیوزی لینڈ اسٹاکس کے 50 انڈیکس نے 11753 کی سطح پر دن کا اختتام کیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔