چین کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

چین کے مرکزی بینک نے کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ملک میں افراط زر 2.7 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھی ہے۔ جبکہ متوقع افراط زر 2.9 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق چین میں مہنگائی کنٹرل میں ہے اور دیگر بین الاقوامی معاشی طاقتوں کے مقابلے میں محض 0.5 فیصد ماہانہ شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوکرائن جنگ اور عالمی معاشی بحران کے علاوہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن اور سخت پابندیوں کے باوجود انفلیشن کا ایک خاص حد تک قابو میں رہنا چینی حکومت اور پیپلز بینک آف چائنا کی بہت بڑی کامیابی اور معاشی ہدف کا حصول ہے۔ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کے بارے میں تبدیلی کے امکانات نہیں ہیں اور نہ ہی شرح سود میں ممکنہ طور پر کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button