پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا انتہائی مثبت آغاز

کراچی( اسٹاک رپورٹر)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار چھٹیوں کے بعد نئے کاروباری ہفتے اور دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 570 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دو ماہ کے بعد 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42666 کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے میں بھی آئی۔ایم۔ایف کی پاکستان کے قرض پروگرام کی وضاحت اور دوست ممالک کی طرف سے معاشی تعاون کی یقین دہانی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کی بحالی کے بعد سے پاکستانی کے معاشی اعشاریوں میں نمایاں بہتری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button