پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پر کاروباری دن کا اختتام

گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان اسٹاکس کے میں آنے والی تیزی کی لہر آج بھی برقرار رہی۔ دن کے اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 398 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42494 کی سطح پر آ گیا۔ شیئر بازار میں مجموعی طور پر 37 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 13 ارب 23 کروڑ سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ رہا۔ 2 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ دوسرے جبکہ 2 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی

ایل پراپرٹیز تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button