کرپٹو کرنسی کی قدر میں تیزی۔ بٹ کوائن 24 ہزار ڈالرز کی حد عبور کر گیا۔
لبدن( یورپیئن سیشنز کی ابتداء میں کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن نے دو ماہ کے بعد 24 ہزار ڈالرز فی کوائن کی حد عبور کر لی ہے۔ اس سطح کو بٹ کوائن کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے۔ ایتھیریم 1800 ڈالرز فی کوائن کی حد کو عبور کرتے ہوئے 1885 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ لائٹ کوائن 61 ڈالرز پر بیئرش زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ڈیجیٹل کرنسیز کے ماہرین کے خیال میں 24 ہزار ڈالرز کی سطح برقرار رکھنے کی صورت میں بٹ کوائن کا اگلا ہدف 30 ہزار ڈالرز کی حد عبور کرنا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔